لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعۃ الدعوۃ نے فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور درخواست میں حکومتی کارروائی کو آئین کے برعکس قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ جماعت الدعوۃ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے لیکن امریکہ اور بھارت کے دبائو میں آکر حکومت جماعت کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ کسی شخص یا تنظیم کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے۔حافظ سعید نے استدعا کی کہ حکومت کو تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ درخواست گزار اور ان کی جماعت کے لوگوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔
جماعۃ الدعوۃ کی فلاحی سرگر میوں پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Mar 16, 2018