کراچی (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے لیے چین کے شپ یارڈ نائجن میں تعمیر شدہ ڈریجر راہ کشا اورا سپلٹ ہوپر بارج ترسیل اول اور دوم کی پاکستان نیوی میں شمولیت کی تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ پاکستان کے بحری تجارتی راستے اور میری ٹائم زون ملکی معیشت کی شہ رگ ہیں جن کا تحفظ ہر قیمت پر کیے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بندرگاہیں ملک کی اقتصادی ترقی کی ضامن ہیں جنہیں ہمہ وقت فعال رکھنے کے لئے ایک مضبوط بحریہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈریجر راہ کشا کی شمولیت سے پاک بحریہ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوئی ہے جو اپنے متعین کردہ مقاصد ضرور پورے کرے گا۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ ڈریجر پاکستان اور چین کے درمیان غیر مثالی دوستی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کی اہم علامت ہے جو ہمیشہ توقعات پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقین کی لگن اور انتھک محنت کی تعریف کی اور انہیں مبارک باد پیش کی۔
چین میں تیار شدہ تین جہازوں کی پاک بحریہ میں شمو لیت
Mar 16, 2018