سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ وممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد بھٹو لیڈر ملے اور اب قوم کونواز شریف لیڈر ملا، اسکی حفاظت کرنا،قیام پاکستان سے ہی ملک کے ساتھ وارداتیں ہوتی رہی ہیں،ملک میں33سال مارشل لاء رہا،آمروں نے ہمیشہ ووٹ کے تقدس کو پامال کیا مگر اب ووٹ کا تقدس بحال ہو کر رہے گا،میاںنواز شریف نے جس پر بھی احسان کیا،چھرا لگاتو کمین گاہ میں وہی نظر آیا۔ 22کروڑ عوام کے منتخب کردہ نواز شریف کو ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے عوام سے دور کیا گیا،مگر وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں،کوئی انہیں عوام سے دور نہیں کرسکتا،نواز شریف کی حکومت سے پہلے لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے زرداری دور میں تمام وسائل دستیاب تھے ،تمام سکیورٹی ادارے موجود تھے مگر لیڈر شپ نہیں تھی،لیڈر نواز شریف آیا تو مسائل حل کر دیئے،وہ مقامی میلاد چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،وفاقی وزیرامور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر اور میاں اعجاز حسین بھٹی نے بھی خطاب کیا،کیپٹن(ر) محمد صفدر نے مزید کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی نواز شریف کیخلاف سازش نمبر ون تھی،دھرنا ناکام ہوا،تو یہ سازش کی گئی،عمران خان نواز شریف نہیں ریاست کیخلاف سازشیں کرتے ہیں،انکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔بھارت نے پاکستان میں ایک سازشی گروہ پیدا کر لیا ہے،جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دشمن ہے،نواز شریف ووٹ کے تقدس کیلئے نکل پڑا ہے ،اب رکے گا نہیں،ہم پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے تقدس کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں کامیاب ہوں گے،عدالتیں ہماری ہیں اور قانون ہمارا ہے،ہم قانون بناتے ہیں،تم قانون چلاتے ہو مگرکسی ایک شخص کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ22کروڑ عوام کا گریبان پکڑے اور پھر کہے کہ میری عزت کرو وہ عزت نہیں ہوگی۔قبل ازیںسانگلاہل موٹر و ے انٹر چینج پران کا شاندار استقبال کیاگیا اور میا ں محمدنواز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی،وہ ایک قافلے کی شکل میں وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کے پبلک سیکرٹریٹ گئے پھر جلسہ گاہ کے انتظامات کو چیک کرنے کیلئے گئے۔
نوازشریف مارشل لاء سے نہیں ڈرا‘ عدالتیں کیا ڈرائیں گی: کیپٹن صفد ر
Mar 16, 2018