روانڈا کی حکومت نے مساجد میں لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی لگا د ی

کگالی(بی بی سی نیوز) افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کگالی کی مسجدوں میں اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے عمارتوں کی تعمیر کے ضابطے کی خلاف ورزی پر 700 چرچ بھی بند کیے گئے تھے۔ پابندی عائد کرنے والے حکام کے مطابق پانچ وقت اذان سے علاقے کے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ مسلمانوں کی تنظیم کے ایک اہلکار نے اس پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بجائے آواز دھیمی رکھنے کو کہا جا سکتا ہے۔روانڈا میں آبادی کی اکثریت مسیحی ہے جبکہ مسلمان مجموعی آبادی کا صرف پانچ فیصد ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مسلمان برادری نے اس پابندی کو قبول کر لیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ ’بعض مبلغین گمراہ کن خطبے دے رہے تھے۔‘ تاہم کچھ مبلغین نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے خطبات پر بھی اپنی مرضی چلانا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...