زینب کے قاتل کے خلاف 6سالہ کائنات سے زیادتی کا مقدمہ گواہوں کے بیان قلمبند

Mar 16, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے خلاف 6 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کے کیس میں جیل ٹرائل آج 16 مارچ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ عدالت نے مزید تین گواہ کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ متاثرہ بچی کائنات کے والد احسان الہی کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا۔کائنات زیادتی کیس میں 7 گواہوں کے بیان قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی ہے۔ 6 سالہ کائنات کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں آٹھ مختلف دفعات شامل ہیں۔

مزیدخبریں