پاناما لیکس: شہ سرخیوں میں آنیوالی موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

لندن (آن لائن)پانامہ پیپرز لیکس کے باعث عالمی شہ سرخیوں میں آنے والی فرم موزیک فونسیکا نے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا حکام کی کارروائیوں اور میڈیا مہم سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ موزیک فونسیکا نے اپنے بیان میں مزید کہا سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پانامہ سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں کمپنی کی ایک کروڑ 15 لاکھ ڈیجیٹل فائلز لیک ہوئی تھیں اور لاکھوں آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظرعام پر آئی تھیں۔اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن