لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی 80اعلی افسروں کی برطرفی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس فرخ عرفان خان نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے بتایا کہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جعلی ڈگریوں والے بندے بھرتی کئے ہیں، سارے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی گئی لیکن جعلی ڈگریوں والے افسروں کو تحفظ دیدیا گیا۔