اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے اسلام آباد کو نئی دہلی سے تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔