تحریک انصاف کے رہنما ساجد نواز کا انوکھا احتجاج، اضافی بجلی بلوں کا ہار پہن کر قومی اسمبلی آمد

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ساجد نواز کا انوکھا احتجاج، اضافی بجلی کے بلوں کا ہار پہن کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ساجد نواز نے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ وہ دو کروڑ کے اضافی بجلی کے بلوں کا ہار پہن کر اسمبلی پہنچ گئے جس پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا میں بھی آپ کے احتجاج میں بجلی چوری والے کنڈے پہن کر آجائوں گا تو پھر آپ کو برا لگے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...