پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان خوش ترین ملک قرار

Mar 16, 2018

نیو یارک( بی بی سی ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی خوش رہنے والے ملکوں کی درجہ بندی رپورٹ 2018 کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ممالک میں خوش ترین ملک قرار دیا گیا۔ چٹھی عالمی خوش رہنے والے ملکوں کی رپورٹ میں اسلام آباد کو بھارت کے مقابلے میں 58 پوائنٹس زیادہ ملے ہیں، دیگر ممالک میں پاکستان چین سے 11 پوائنٹس ، ایران سے 31 پوائنٹس اور افغانستان سے 70 پوائنٹس آگے ہے، اقوام متحدہ کی سالانہ سروے رپورٹ میں پاکستان کو 156 ممالک میں 75 واں درجہ دیا گیا ہے۔ فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک جبکہ برگنڈی کو آخری درجہ دیا گیا۔

مزیدخبریں