اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ روزیونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کے گرین ایریا میں سدا بہار )الٹا شوق( پودا لگا کر"آلودگی سے پاک سرسبز پاکستان"کے زیر عنوان ملک گیر مہم کا افتتاح کردیا۔' سرسبز پاکستان ' مہم کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنسسزٗاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن)اے ایس اے( اور فارسٹ ڈپارٹمنٹ راولپنڈی )سائوتھ(نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔انہوں نے گرین پاکستان کے لئے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ پودے اور پھول صحت مند ماحول کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں۔انہوں نے فارسٹ ڈپارٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے یونیورسٹی کو )الٹا شوق(کے 500پودے فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِن پودوں کے لگانے سے یونیورسٹی کی انوائرمنٹ میں بہت خوبصورتی آئے گی۔ میگا یونیورسٹی کی حیثیت سے اوپن یونیورسٹی 'سرسبز پاکستان'مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے 13۔لاکھ سے زائد طلبہ کے ذریعے ملک بھر میں پودے لگاکر مثالی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
پودے صحت مند ماحول کیلئے اہمت کے حامل ہیں،ڈاکٹرشاہد صدیقی
Mar 16, 2018