پاکستان پرامن ملک، یہاں آکر اپنائیت محسوس ہوئی: غیر ملکی خواتین مندوبین

لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں آکر انہیں اپنائیت محسوس ہوئی ہے ، لاہور خوبصورت تاریخی شہر ہے اور یہاںکے لوگ بہت ملنسار ہیں، لاہوری کھانوںکاذائقہ ہمیشہ یاد رہے گا، پاکستانی خواتین کی ڈریسنگ بہت پسند آئی ،ہم ر پاکستا ن کا مثبت امیج لے کر واپس جارہی ہیں۔ انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے زیراہتمام چارروزہ کانفرنس کی غیرملکی شرکاء نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کے موقع پر کیا۔ خواتین نے لاہور کی سیر ڈبل ڈیکر بس پر کی اور بہت لطف اندوز ہوئیں۔ گریٹراقبال پارک، مینارپاکستان ودیگر مقامات کی سیرکے دوران انہیں پاکستان کی ثقافت کے مختلف رنگ بھی دکھائے گئے ،لاہوریوں نے وفود کی آمد کو بے حد پسند کیا اور سراہا ۔ قبل ازیںغیر ملکی وفد کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بھی دورہ کرایا گیا ۔جہاں انہیں رفاہ یونیورسٹی کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن