پہلے لاہور بینالے فائونڈیشن کی سرگرمیوں کا آغاز

لاہور (پ ر) لاہور بینالے فائونڈیشن کی طرف سے شہر میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بینالے کے افتتاحی ایڈیشن کا اعلان کردیا گیا ۔ 18 سے 31 مارچ تک چودہ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ افتتاحی ہفتے کا دورانیہ سے 16سے 19 مارچ تک ہے جس میں ہر پرفارمنس ، فنی دورے اور اسکے ساتھ ساتھ شہر میں مزید نمائشی پروگرام شامل ہیں۔ بینالے کے لیے ہونے والی نمائشیں اور تقاریب 7 بڑے مقامات پر ہوں گی جن کا اشتراک شہر کی مغلیہ، نوآبادیاتی اور جدید پرتوں کے ساتھ ہے۔ افتتاحی بینالے میں شہر کی علاقائی پہچان کو تسلیم کیا گیا ہے۔ جسکی عکاسی چنے گئے فنکاروں کے فن پاروں اور متوازی نمائشی پروگراموں میں کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...