پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو کاروبار حصص مندی کا رجحا ن

Mar 16, 2018 | 22:30

پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو کاروبار حصص مندی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 43400پوائنٹس سے گھٹ کر 43300پوائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں25ارب روپے کی کمی ہوگئی ۔ شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ٹیلی کام ،آٹو موبائل، کیمیکل اور پیٹرولیم سیکٹرز میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43525پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا بعد ازاں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع خوری کے سبب فروخت کے دبائو کی وجہ سے انڈیکس 43313پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیااور کاروبارمنفی زون میں ہی بند ہوا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں131.86پوائنٹس کی کمی سے43363.21پوائنٹس ہو گی۔ کے ایس ای30انڈیکس 126.82پوائنٹس کی کمی سے21550.69 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس73.13پوائنٹس کم ہو کر31607.70پوائنٹس ہو گیا ۔
 جمعہ کو مجموعی طور پر363کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 132کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،219میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں جمعہ کو 19کروڑ33لاکھ 97ہزار سے زائدحصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 22 کروڑ 4 لاکھ44ہزارسے زائد شیئرز کا کاروبار ہواتھا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 25ارب99کروڑ38لاکھ5ہزار752روپے کی کمی سے 90کھرب64ارب82کروڑ21لاکھ35ہزار3 89روپے ہو گیا ۔ کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون 1روڑ64لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ32لاکھ ،نیمر ریسائنس 1کروڑ32لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ26لاکھ اور لال پیر پاور 1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت30.00روپے کے اضافے سے695.00روپے ہو گئی اسی طرح سیمنس پاک کے حصص کی قیمت21.00روپے کے اضافے سے950.00روپے ہو گئی جبکہ ملت ٹریکٹرز اور پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب43.40روپے اور 40.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعدملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1254.39روپے او ر پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت کم ہو کر2105.00روپے پر آ گئی ۔

مزیدخبریں