PSP کا ایک اجلاس

پاک سرزمین پارٹی PSP کے ایک اجلاس میں /23 مارچ 2018ء کو امارات میں یوم پاکستان بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ PSP کے اجلاس میں محمد عاطف، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری، قاری بلال، محمد فیصل ، تصویر گیلانی، نظیم چودھری، حبیب احسن شامی، مرزا حمید، عمیر، بلال گوہر، وسیم آفتاب اور ذوالفقار صدیقی کے علاوہ دیگر متعدد کارکنان نے شرکت کی۔ PSP یو اے ای کے قائدین نے کہا کہ PSP کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ میں یہاں مقیم ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مل جل کر 23 مارچ کی تقریبات منائی جائیں گی۔ PSP کے اس اجلاس سے PSP مڈل ایسٹ کے آرگنائزر شمشاد صدیقی نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا اورکہا کہ آج پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے کونے کونے میں مصطفیٰ کمال ا ور انیس قائم خانی کا پیغام پہنچ چکا ہے اور دنیا بھر سے لوگ PSP بہت کم عرصہ میں مقبول ہونے والی جماعت ہے۔ دن بدن PSP کے متوالوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ جوق درجوق PSP کی رکنیت اختیار کررہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم ہر سال 3 مارچ کا دن یوم تشکر کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اس دن انیس قائم خانی اور مصطفی کمال نے الطاف حسین کی ملک دشمن پالیسیوں سے اختلاف کر کے نئی سیاسی پارٹی PSP کا اعلان کیا تھا۔آج سے دو سال قبل مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے جس طرح الطاف حسین کی ملک دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کیا ا ور اس کے خلاف علم بلند کیا اور پوری قوم کودہشت اور بربریت سے نجات دلانے کا اعلان کیا وہ ایک جرأت مندانہ اور قابلِ تحسین کام تھا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور انہیں اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن