عبداللہ دیوانہ؟

پاکستان حالیہ امریکہ، طالبان مذاکرات کا کریڈٹ لیتا آیا ہے کہ اس نے متحارب طاقتوں کوقریب لانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ جبکہ فریقین ، بالخصوص طالبان اسلام آباد کو یہ کریڈٹ دینے کے لئے تیار نہیں، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد تو خاص طور پر یہ کہہ کر تردید کر چکے ہیں کہ خالصتاً ہمارا اور امریکہ کا معاملہ ہے کسی اور ملک کا اس میں کوئی کردار نہیں امریکہ کے ساتھ اس قسم کا معاملہ ہمیشہ سے ہماری خواہش اور کوشش رہی ہے۔ ہم نے تو امریکہ کو افغانستان پر حملہ کرنے سے پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ اور 2013ء میں دوحہ میں پولیٹیکل آفس کا اجراء اسی سوچ اور کوشش کا حصہ تھا۔ مذکورہ ترجمان کے ان فرمودات کے بعد کیا ہم یہ سمجھیں کہ اس سارے قضیے میں پاکستان کا رول ’’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘ والا رہا؟

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

ای پیپر دی نیشن