بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش

Mar 16, 2019 | 00:42

پاکستان نے آج اقوام متحدہ میں ایک ڈوزئیرپیش کیا جس میں عالمی ادارے پرزوردیاگیا کہ بھارت کو پاکستانی سرزمین پر درختوں اور جانوروں پربمباری کرنے پر ماحولیاتی دہشت گرد قراردیاجائے۔یہ ڈوزئیر وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے وزیراعظم کی ہدایت پر پیش کیا۔ڈوزئیر میں کہاگیا ہے کہ بھارت کے فضائی حملے میں پاکستان کے ماحولیاتی اثاثے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔اس ڈوزئیر کا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہے ڈوزئیر میں بھارت سے معاوضے کا بھی مطالبہ کیاگیا ہے ۔
 

مزیدخبریں