خاشقجی قتل کیس میں ملوث افراد انصاف کے کٹہرے میں، تین سماعتوں میں شرکت

جنیوا(این این آئی)سعودی عرب کے انسانی حقو ق کمیشن کے صدر ڈاکٹر بندر العیبان نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کیس میں ملوث مشتبہ افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاچکا ہے۔ان کے خلاف ایک فوجداری عدالت میں مقدمے کی تین سماعتیں ہوچکی ہیں اور وہ اپنے وکلاء کے ساتھ پیش ہورہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمال خاشقجی کے قتل پر صدمے سے دوچار ہوگئے تھے۔یہ ایک سنگین جْرم اور بدقسمت واقعہ تھا ۔ڈاکٹر العیبان نے کہا کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کو بین الاقوامی رْخ دینے کے مطالبات کو مسترد کرتا ہے اور اس کو اپنے داخلی امور میں مداخلت سمجھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...