برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ریگزٹ مشورے پر دھیان نہیں دیا،ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ حیران ہوں کہ بریگزٹ بات چیت کتنی بری طرح ہو رہی ہیں، برطانوی وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونیکی بات چیت کیسے کریں لیکن انہوںنے دھیان نہیں دیا۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد امریکا برطانیہ تجارتی معاہدہ کرینگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئرش وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں صدر ٹرمپ کا بریگزٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بریگزٹ دراصل بہت سے ملکوں کو الگ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ بریگزٹ بات چیت کتنی بری طرح ہورہی ہیں، بریگزٹ پر ایک اورعوامی ریفرنڈم نہیں ہوگا اگر ہواتویہ ان لوگوں کیساتھ ناانصافی ہوگی جنہوں نے پہلے ریفرنڈم جیتاتھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد امریکا برطانیہ تجارتی معاہدہ کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن