کولکتہ(آئی این پی) بھارتی پیسر محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے گئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل بھارتی پیسر محمد شامی نئی پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ کولکتہ پولیس نے ان پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے ہیں، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کردی گئی۔یاد رہے کہ شامی کی اہلیہ نے ان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔