راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)72ویں پنجاب گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی آرچری، بیڈمنٹن، ہینڈبال اورٹینس کی ٹیموں کے ٹرائلزمکمل ہوگئے۔ ڈی ایس اوعبدالوحیدبابر کے مطابق آرچری کے ٹرائلز کوچ محمداعجاز کی نگرانی میں ہوئے جن میں وقاص احمد، محمداویس، زین العابدین اور افضال احمدمنتخب ہوئے ۔بیڈمنٹن کے ٹرائلزکوچ مطاہرسہیل کی نگرانی میں ہوئے جن میں مطیب سہیل، عاکف، عبداللہ اور احمدجنجوعہ کاانتخاب کیاگیا۔ٹینس ٹیم میں محمدریحان، رضوان احمد، دانش احمد اورتقی سہیل عباسی کومنتخب کیاگیا۔