راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور ناقص انتظا مات پر 05فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پربھاری جرمانے عائد جبکہ متعدد پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کارروائی کرتے ہوئے مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے، بد بودار ماحول کی بناء پرسپر کشمیرسویٹس اورکشمیر بیکرز اینڈ جوبلی سویٹس پروڈکشن ہائوس کو سیل کر دیا۔اسی طرح گمراہ کن لیبلنگ،ریکارڈ کی عدم دستیابی،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،حشرات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر رمضان جوس مینو فیکچرنگ یونٹ کو سر بمہر کیا گیا۔راولپنڈی کی میٹ سیفٹی ٹیم نے غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے،ناقص گوشت کی موجودگی اور بد بودار ماحول کی بناء پر حفیظ سلاٹر ہائوس کو سیل کیا۔مزیدبرآں فوڈ سیفٹی ٹیم نے زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پریونیورسل ٹریڈرزکو سربمہر کیا ۔ علاوہ ازیںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈویژن بھر میں چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، ناقص سٹوریج،لائسنس نہ ہونے ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے غیر معیاری انتظا مات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اشیائ،ناقص جوس، گوشت ،ملاوٹی مصالحہ جات اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پراصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے ۔