نیوزی لینڈ:ریلوے سٹیشن سے مشکوک بیگ برآمد پولیس نے ناکارہ بنا دئیے

آکلینڈ(آئی این پی) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگوں کو پولیس نے ناکارہ بنا دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے آکلینڈ شہر کے وسط میں  اہم شاہراہ پر دو مشکوک بیگ برآمد ہوئے تھے جس کے باعث علاقہ مکینوں اور ارد گرد موجود افراد میں شدید خوف پھیل گیا تھا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آکلینڈ پولیس کا اسپیشل سرچ گروپ نے مشکوک بیگز کو کنٹرول دھماکوں سے تباہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...