ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mar 16, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعلیٰ اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں وزیراعلیٰ اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراضات کئے گئے ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ وزیراعظم ملک چلانے کے لئے دوسرے ممالک سے قرضے لے رہے ہیں اور ارکان پنجاب اسمبلی تنخواہوں میں تین سوگناہ اضافہ کر رہی ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن حکومت ان کے لئے کچھ کرنے کے بجائے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کررہی ہے۔ حزب اقتدار اور اختلاف دونوں کے ارکان اسمبلی نے 24 گھنٹوں میں اپنے تنخواہوں اور مراعات کا بل منظور کیا ہے۔

مزیدخبریں