لاہور(وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 مجرموں کو 21،21 سال قید کی سزا سنا دی۔ خصوصی عدالت نمبر 3 نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان سے ہے۔ ملزموں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہوئی، ملزم دوران تفتیش اقبال جرم بھی کر چکے ہیں۔ عدالت نے قاری آصف، اعظم، آفتاب خان، عظیم، مشتاق، شفیق، عبیداللہ اور ثاقب سمیت 8 ملزموں کو قید کی سزا کا حکم سنایا۔ ملزموں کو بارودی مواد برآمدگی کی دفعہ 4/5 کے تحت سات سال، ناجائز اسلحہ کی دفعہ میں سات سال، دفعہ 122 کے تحت بھی سزا سنائی گئی۔ تمام سزائیں ایک ہی دفعہ شروع ہوں گی۔
پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ پر حملے کی منصوبہ بندی، مجرموں کو 21، 21 برس قید
Mar 16, 2019