اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان بھارت کشیدگی پر سٹریٹیجک مشاورت کے لئے 3 روزہ دورے پر کل اتوار کو چین جائیں گے، وہ چینی ہم منصب وانگ ژی سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان بھارت کشیدگی پر چین سے سٹریٹجک مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (کل)اتوار کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ ہم منصب وانگ ژی سمیت چینی قیادت سے ملیں گے اور پیر اور منگل کو دوطرفہ سٹریٹجک مشاورت میں حصہ لیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کیساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا احاطہ کریں گے اور داخلی سطح پر جاری اقدامات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔
پاکستان ، بھارت کشیدگی ، شاہ محمود سٹرٹیجک مشاورت کے لئے کل چین جائیں گے
Mar 16, 2019