لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ میں گذشتہ روز اسلام آباد اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی ایلیمنیٹری میچ سے قبل نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔