لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 172رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ 85رنز پر 9کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے ۔ مرتاغ نے آخری نمبر پرناقابل شکست 54رنز بنائے ۔ یامین احمد زئی اور محمد نبی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ افغان ٹیم نے دو وکٹوں پر92رنز بنالئے ۔ محمد شہزاد چالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔رحمت شاہ بائیس اور حشمت اللہ شہیدی تیرہ رنز پر کھیل رہے ہیں۔
واحد ٹیسٹ ‘آئرلینڈ172پر آئوٹ افغانستان کے 2وکٹوں پر 92رنز
Mar 16, 2019