کرائسٹ چرچ (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ آور کی بندوق پر درج عبارات ماضی کے ان واقعات سے وابستہ ہیں جن میں خلافت عثمانیہ اور دیگر طاقتوں کے درمیان جنگیں ہوئیں۔ انڈی پینڈنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک حملہ آور نے اپنی دونوں بندوق پر نسل پرستانہ واقعات پر مبنی تاریخی واقعات کا بھی حوالہ درج کیا تھا۔ اس حوالے سے ترکی کے چینل ٹی آر ٹی ورلڈ اور دیگر عالمی میڈیا نے بندوق پر درج عبارت کی تشریح کی ہے۔ ویانا کے حصول کیلئے خلافتہ عثمانیہ اور عیسائی فوجوں کے مابین دوسری جنگ ہوئی تھی، بندوق پر درج نمبر 14 ان چودہ الفاظ کی جانب اشارہ تھا جو سفید فام انتہا پسندوں کا منترا ہے۔ سفید فام انتہا پسندوں کا منترا یا نعرہ ایڈولف ہٹلر کی تحریر کردہ تصنیف Mein Kampf کی جانب اشارہ ہے۔ مذکورہ کتاب میں ہٹلر نے انکشاف کیا تھا وہ کس طرح یہودی مخالف ہوا اور ساتھ ہی جرمنی کے لئے سیاسی نظریہ اور ترقیاتی منصوبے کا ذکر کیا۔
نیوزی لینڈ: حملہ آور کی بندوق پر تاریخی نسل پرستانہ واقعات کا حوالہ درج تھا، 14 کا ہندسہ، سفید فام انتہا پسندوں کا نعرہ
Mar 16, 2019