لاہور(نامہ نگار) نولکھا کے علاقے میں ریلوے سٹیشن پر 50سالہ نامعلوم شخص پراسرارطورپر مردہ حالت میں پایا گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا نام فرید ہے اور وہ کراچی کا رہنے والا تھا ،بظاہر متوفی کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک معلوم ہوتی ہے۔