تربیلا (نامہ نگار) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر غازی عدنان ابرار نے ہرقسم کے اجتماعات، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے انعقاد پر 30 مارچ تک پابندی عائد کردی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے 19 اور 23 مارچ ہونیوالے بیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر غازی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ انہیں لوگوں کی مجبوریوں کااحساس ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ پابندی ناگزیر تھی امید ہے کہ عوام عارضی پابندی کواجتماعی مفاد کے پیش نظر قبول کرکے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں گے۔