گوجر خان (نامہ نگار)گوجرخان کی منتخب قیادت گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوائے ٹراما سنٹر گوجرخان کے عوام کے لئے ڈرامہ سنٹر بن چکا ہے اس کے متعدد بار افتتاح ہو چکے ہیں لیکن عملی طور پر اب تک فعال نہ ہوسکا امرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے گوجرخان کے دس لاکھ عوام کی آبادی کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں گوجرخان کے طالبات کے لئے یونیورسٹی کا فوری قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ان کو اعلی تعلیمی سہولتیں میسر ہوں دوسرے شہروں میں حصول تعلیم کے لیے جانے والے طالبات کو بے پناہ اضافہ اخراجات کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے جو کہ والدین کے ساتھ ظلم ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے ممتاز لیڈر اور رکشہ ڈیلرز ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر احمد شاہ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔