نوازشریف کے دور اقتدار میںملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ، راجہ خرم ممتاز

گوجرخان(نامہ نگار)میاں محمد نوازشریف کے دور اقتدار میںملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اعوام کے مسائل اور مشکلات میں واضح کمی واقع ہوئی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ خرم ممتاز نے اپنے اخباری بیان میں کیا خرم ممتاز نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ملکی معیشت مستحکم ہوئی کاروباری طبقہ کیلئے آسانیاں پیداکی گئیں غریب عوام کو ریلیف ملا ان کی جراتمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی ترقی میں اضافہ ہوا عوام آج بھی میاں نوازشریف کے سنہری دور اقتدار کو یاد کرتے ہیں جس میں عوام خوشحال تھے روزگار کے مواقع میسر ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن