چناب نگر میں شقی القلب نے فائرنگ کر کے بیوی مار ڈالی

Mar 16, 2020

چناب نگر (نمائندہ خصوصی) گھریلو تنازع پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکل چناب نگر تھانہ محمد والا کا علا قہ طارو ساہمل میں نور محمد کو اپنی بیوی نور بھری کے کردار پر شک تھا، گزشتہ روز اس نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ محمد والا پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔

مزیدخبریں