نئی دہلی ( آن لائن) بھارت میں شہریت کے قانون کے خلاف آواز اٹھانے والے کمنٹیٹر سنجے منجریکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنجے منجریکر نے شہریت کے نئے قانون کے حوالے سے سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے انہیں کمنٹری پینل سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے منجریکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے منجریکر ان چند لوگوں میں سے تھے جو سی اے اے کے شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، اور اسی وجہ سے انہیں ہٹایا گیا ہے۔
بھارت میں شہریت قانون کیخلاف آواز اٹھانے والے کمنٹیٹر سنجے منجریکر بھارتی کرکٹ بورڈ کی نوکری سے فارغ
Mar 16, 2020