کرونا: پنجاب میں نوافل‘ توبہ کی محفلیں‘ مزارات پر حفاظتی بینر آویزاں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتما م پنجاب بھر کی تمام مرکزی مساجدجامع مسجد داتاؒ دربارؒ، بادشاہی مسجد، مسجد دربار بی بی پاکدامن، جامع مسجد شاہ جمال، جامع مسجد میاں میر، جامع مسجد پیر مکی، مسجد وزیر خان، جامع مسجد دربار عنائیت شاہ قادری، جامع مسجد آسٹریلیا، جامع مسجد باباغلام فریدؒؒ، جامع مسجد شاہ دولہؒؒ، جامع مسجد دربارجی باباؒ، جامع مسجد دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ، جامع مسجد دربار حضرت بہائوالدین زکریاؒؒ، جامع مسجد گول چوکؒ، جامع مسجد نور شاہ ولیؒ، مرکزی جامع مسجدؒ، مرکزی مسجد چشتیاںؒ، مسجد دربار شاہ شمسؒؒودیگر مساجد میں کرونا وائرس کے حالیہ بحران اور اس کے مہلک اثرات سے ملک وقوم کی حفاظت کے لیے گزشتہ روز (اتوار) انفرادی سطح پر "نوافل توبہ"اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ امام بادشاہی مسجد لاہور وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزادنے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک وبا ہے ‘جو دنیا کے 150ممالک میں پھیل چکی ہے‘ اس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اور آگاہی مہم کو عام کیا جائے ‘اور آیت کریمہ کا کثرت سے ورد کیا جائے ‘ تاکہ اس وباء اور وائرس سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔ صوبا ئی وزیر اوقا ف سید سعید الحسن شاہ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وا ئر س سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے خلا ف مل کر لڑنا ہو گا، اور اس مو ذی مرض کے پھیلائو کو فوری طور پر روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر مہم چلائی جائے اور اس حوالے سے تمام محکمے اقداما ت تیز کر یں ‘ حکومت نے اس سلسلہ میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر تمام امراض کے ٹیسٹ اور ان کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے اور عوام میں ان امراض بالخصوص کرونا وائرس سے بچائو اور اس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سرکاری سکولز و دیگر مقامات پر سیمیناراور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں لہذا ہمیں ان امراض سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے بچائو کو یقینی بنانا ہے۔کروناوائرس کے حالیہ بحران اور اس کے مہلک اثرات سے بچنے کے لیے اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر تحویل مساجد /مزارات اور دفاتر میں حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیںکہ مساجد اور مزارات کے داخلی راستوں پر توجہ کے نوٹس آویزاںکئے جائیںکہ" یہاں جوتے اتارنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کریں اور وبائی امراض سے محفوظ رہیں"۔ تمام داخلی راستوں پر سٹاف کو پابند کیاجا رہا ہے کہ جن کے پاس Gloves،Mask،Sanitizerموجود ہوں اور آنے والے زائرین اور عوام الناس کو جراثیم کے تدارک کے لیے سینسیٹائزر مہیا کریں گے اور فرداً فردا ً معائنہ کرتے ہوئے علامتی تشخیص کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رابطہ کرنے کی رہنمائی کی جائے۔ کروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کی فلیکسز مساجد، مزارات اور دفاتر میں بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ مزید کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے ملک وقوم کی حفاظت کے لیے آج محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام تمام مرکزی مساجد میں انفرادی سطح پر "نوافل توبہ" اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن