اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت پوری دنیا میں ’’عالمی یوم آب‘‘ 22مارچ 2020ء کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد پانی کی اہمیت اور اس کے ضیاع کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔پانی کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، غیر منافع بخش تنظیموں سمیت دیگر اداروں کی جانب سے خصوصی پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔