اسلام آباد(خبر نگار)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس سبسڈی کی تفصیلات عوام کو بتانے کا فیصلہ۔پنجاب حکومت نے میٹرو بس سبسڈی کی تفصیلات ہر بس میں آویزاں کر دیںمالی سال 2018.19 میں 2 ارب 32 کروڑ 31 لاکھ 12 ہزار 661 روپے سبسڈی دی گئی۔حکومت نے گزشتہ برس کرایہ میں 50 فیصد اضافہ کیا تھا۔میٹرو بس کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا تھا۔