اسلام آبادچڑیا گھر, پبلک پارکس میں عوام کا داخلہ بندکردیا گیا

Mar 16, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر میٹرو پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) انتظامیہ نے تمام تفریحی مقامات چڑیا گھر, پبلک پارکس پر عوام کا داخلہ بندکردیا گیا ہے انتطامیہ نے دامن کوہ, پیر سوہاوہ, ایف 9 پارک سمیت لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام تمام مقامات سربمہر کردئیے گئے ہیں میئر اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں قرار دیا گیا ہے کہ ایم سی آئی کے زیر انتظام ہفتہ وار بازار بھی منگل سے بند رہیں گے یہ اقدامات اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ شہر میں کرونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے شہریوں سے استدعا کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ انتظامیہ کی جانب سے کرونا کی علامات کے لیے باقاعدہ طورپر ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے جو شہری اس قسم کی شکایت درج کروانا چاہے تو وہ ان ہاٹ لائن پر کرونا کی علامات بتا کر مدد لے سکتا ہے انہوں نے کہاکہ شہر میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہو گیا ہے لوگوں کو زکام بخار اور گلے کی بیماریاںلا حق ہونگی لہذا شہری ان حالات کو بھی مدنظر رکھیں اور ہاٹ لائن پر مدد لے کر اپناچیک اپ کروائیں اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے چڑیا گھر اور تمام پبلک پارکس کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گاایم سی آئی عملے کو کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں