امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو نکل آیا

 امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا بھی ہلاکت خیز کرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، طبیعت خراب ہونے پر لنزے گراہم نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وبا کی شکل اختیار کرنے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، امریکا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔گزشتہ روز امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے طبیعت خراب ہونے پر کوویڈ 19 وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا۔

 لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اب میں کام پر دوبارہا جانے کےلیے تیار ہوں، کرونا وائرس اور معیشیت کی بہتری کےلیے کام شروع کررہا ہوں۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، انہوں نے گزشتہ رات کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا.خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈونلڈ ٹرمپ میں کرونا وائرس کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا، چند دن قبل برازیل کے صدر کے مشیر نے ٹرمپ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد عہدے دار فیبیوونگرٹرن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ انھوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی تھی، برازیلین عہدے دار نے ٹرمپ سے ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

 
 

ای پیپر دی نیشن