ایم این اے علی وزیر کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمد علی وزیر کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست گزار نے پٹیشن میں الزام لگایا گیا کہ پی ٹی ایم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اس لئے اس کیخلاف ڈکلیئریشن جاری کیا جائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقے کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پولیٹیکل سائنس اور تاریخ کے انٹر گریجوایٹ طالب علم ابو ولی نے بذریعہ وکیل خرم شہزاد چغتائی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کروائی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ وفاقی حکومت کو پی ٹی ایم کی حیثیت کا تعین کرنے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تنظیم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔ عدالت حکومت کو ہدایت کرے کہ وہ پی ٹی ایم کے مبینہ غیرقانونی آپریشنز اور سرگرمیوں کو اس کی ممبرشپ، فنڈز اور روابط کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیق کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...