بینجمن نیتن یاہو اور بینی گینٹز حکومت بنانے کے امکان پر بات چیت کےلئے متفق

 اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے اہم حریف سینٹ بینی گینٹز نے انتخابات کے بعد تعطل کے درمیان گٹھ جوڑ حکومت بنانے کے امکان پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مسٹر نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور بینیگینٹزکی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت جلد سے جلد ممکن ہوگی۔دونوں سیاسی پارٹیوں نے صدر ریوین رولن کو سال بھر سے جاری سیاسی تعطل کے حل کی کوشش کے تحت ضروری بات چیت کے لئے بلانے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن