امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے گھریلو اشیا ذخیرہ نہ کرنے کی درخواست کردی،امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے گھریلو اشیا اور دیگر سامان ذخیرہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔نیوز کانفرنس کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ کو اتنا خریدنے کی ضرورت نہیں، آرام سے اور پرسکون رہیں۔انہوں نے امریکیوں کو یقین دہانی کرائی کہ سب سے بڑے گھریلو اشیا فروخت کرنے والی کمپنی سے بات کرنے کے بعد ان کی تمام دکانیں کھلی رہیں گی۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے نائب صدر مائیک پینس نے امریکیوں کو صرف ایک ہفتے کے لیے اشیا خریدنے پر زور دیا۔
ٹرمپ کی امریکی شہریوں سے گھریلو اشیا ذخیرہ نہ کرنے کی درخواست
Mar 16, 2020 | 14:21