شہری غیر ضروری غیرملکی سفر سے گریزکریں، جرمن حکومت

Mar 16, 2020 | 14:33

ویب ڈیسک

جرمن حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر کریں۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکوں کا سفر کرنے والوں کے لیے واپسی کا سفر روک دیے جانے کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسی ہی ہدایات فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی فرانسیسی شہریوں کو دی گئیں۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا تھا کہ وہ طویل فاصلے کی پروازوں کی بندش پر غور کر رہا ہے، جب کہ فرانس اور جرمنی کے درمیان سرحدی نقل و حرکت بھی محدود کیے جانے پر غور ہو رہا ہے۔ جرمن ریلوے کمپنی ڈوئچے باہن کا کہنا تھاکہ مسافروں کی کمی کی وجہ سے وہ ٹرینوں کی تعداد میں کمی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں