آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ سیریز پہلے ہی بند دروازوں کے پیچھے کھیلی جارہی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا ابتدائی میچ بن دروازوں کے پیچھے کھیلا گیا تھا تاہم کورونا وائرس اور وہاں سفری پابندیوں میں تبدیلی کے بعد آسٹریلیا میں تینون میچوں کی سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچ نہیں کھیلے گئے، اس کے علاوہ رواں ماہ نیوزی لینڈ میں آسٹریلوی ٹیم نے کیوی ٹیم کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی جو 24 مارچ سے شروع ہونی تھی بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کے پہلے میچ کے بعد کیوی باﺅلر لوکی فرگسن کو گلے کی سوزش کی شکایت کے بعد بلیک کیپس کی ٹیم کے ہوٹل میں الگ تھلگ کر دیا گیا تھا جس کے بعد تین میچوں کی سیریز کے بقیہ میچز منسوخ کری دیئے گئے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ مل کر دونوں سیریز میں فکسچر کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کرے گا۔