جنوبی کوریا میں شنچیون جی چرچ آف جیزز کی ایک سروس میں عبادت کرنے والے ایک تہائی افرادمیں کورونا وائرس تصدیق ہوئی ہےجس کے باعث چرچ کی سروسز معطل کر دی گئیں حکومت کی طرف سے اجتماع منعقد نہ کرنے کے انتباہ کے باوجود یہ لوگ کورون وائرس سے بچاﺅ کے لئے دعائیہ سروس میں شریک ہوئے تھے۔سروس میں شامل ہونے والے ان افراد جن کا تعلق ایک ہیفرقہ سے ہے کی کل تعداد 135تھی جو وباءسے بچاﺅ کے لئے دارالحکومت سیﺅل کے قریب واقع جنوبی شہر سنین نگم کے شنچیون جی چرچ آف جیزز میں ایک خصوصی عبادت میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے ، ان 135افراد میں سے 46 جن میں پادری اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہے، کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔جنوبی کورین حکام کے مطابق چرچ نے حکومت کی جانب سے اجتماع نہ کرنے کے انتباہ کو بارہا نظر انداز کیا، ملک میں کورونا وائرس کے 8200 کیسز میں سے نصف کا تعلق شنچیون جی چرچ آف جیزز سے ثابت ہوا ہے جو کہ ڈائیگو شہر میں واقع ہے وہاں وباءسے بچاﺅ کے لئے دعائیہ عبادت کی کم از کم 4 سروسز منعقد کی گئی تھیں۔ جنوبی کوریا میں پیر کو کورونا وائرس کے 74نئے کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ اب تک وہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہو چکی ہے۔