ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی میں’’کلام 2021‘‘ کے نام سے تقریری مقابلہ ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ نے کی۔ نظامت کے فرائض مہک افتخار نے انجام دئیے جبکہ منصفین ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی ڈاکٹر سید عون محمد ڈاکٹرحامد منظور تھے ، طلبا وطالبات نے مختلف موضوعات پر اپنی صلاحیتوں کا شاندار اظہار کیا نتائج کے مطابق پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فاطمہ اظہر، صالحہ ظہیر، زروش ذکا شامل ہیں۔