جامع مسجد معاذبن جبل سے 25سال میں 850حفاظ تیار ہوئے،عبدالحمید صابری

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)ویں سالانہ عظمت قرآن کانفرنس بسلسلہ دستار فضیلت وبیاد مولانا عبدالحمید صابری جامع مسجد معاذبن جبل میں منعقد ہوئی، مولانا محمد ابوبکر حمید صابری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے 25سال میں 850حفاظ تیار ہوئے۔اس سال کرونا کی چھٹیوں کے باوجود 15 بچوں نے تکمیل قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔مولانا عبدالحمید صابری کیلئے صدقہ جاریہ ادارے کی صورت میں انشااللہ جاری ہے، مولانا اعجار عرفی (فاضل دارلعلوم دیوبندانڈیا )نے عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ اللہ نے حضور کریم ؐ کو سب سے بڑا معجزہ عطا فرمایا وہ قرآن مجید ہے ،مولانا حبیب اللہ نقشبندی مجددی نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنی امت کو دو نعمتیں عطا فرمائی ہیں کتاب اللہ اور رسول اللہ ؐ کتاب اللہ انسانیت کے لیے دستور حیات اور آب حیات ہے .

ای پیپر دی نیشن