قرضے میں جکڑی  خاتون نے خودکشی کرلی

Mar 16, 2021

شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپور کے علاقہ کلوئی محلہ میں پرائمری اسکول ٹیچر بیوہ  زوجہ عبدالرئوف کی گھر سے گلے میں نشان لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔اس کے ورثاء  کا کہنا ہے کہ خاتون پر قرضہ تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش سمس اسپتال شہدادپور منتقل کی۔اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء  کے حوالے کی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزیدخبریں