ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنما و سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ قوم بہت جلد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کی نوید سنے گی عمران خان کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباس پور میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے اسقبالیہ سے خطاب میں کیا جس سے ملک مرید عباس بپی ‘ ملک جمشید عباس بپی ،ملک عامر بپی، مہندر پال سنگھ، اعجاز جنجوعہ، رانا الطاف حسین،مہر غلام قاسم آہیر، محمد اقبال محمود خان، رانا حفیظ،قاری عبدالرؤف، محمد اکرام سیال سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔